کشمیرکےموجودہ حالات
Date: 17-Oct-2019
از خالد سیف اللہ موتیہاری
آج کشمیرکےلوگ جن حالات سےگزرہے ہیں ہرشخص ان کے حالات سے باخبر ہےوہ کشمیر جوپوری دنیا کی جنت کہلاتا ہے آج اس جنت نما خِطہ کےاندر ظلم ہی ظلم کیاجارہاہےماٶں اور بہنوکی عصمت دری کی جارہی ہے معصوم بچوں اوربچیوں کوقتل کیاجارہاہے یہ ظلم صرف کشمیر کے اندر ہی نہیں بلکہ پورے ہندوستان کے مسلمانوں کےساتھ کیاجارہاہے کبھی دفعہ تین سوستر{370}کوتوڑاجارہاہے توکبھی اذان پرپابندی کی دھمکی دی جارہی ہے توکبھی بابری مسجدکی جگہ رام مندر بنانے کی بات ہورہی ہے توکبھی طلاق ثلاثہ کوظلم قراردیاجارہاہےآج ہمارے کشمیری بھاٸی مہینوں ںسے اپنےگھروں میں بند ہیں بھوک اور پیاس سے تڑپ تڑپ کردم توڑرہےہیں:کیامسلمانوں نے ان حالات میں کبھی غوروفکرکیایہ سب حالات کیوں پیش آرہے ہیں اگرآج کامسلمان غوروفکرکرتے توامید ھیکہ یہ دن دیکھنا نہ پڑتا مسلمان غوروفکرتےکی اللہ تعالٰی نےہم پرکون سی ذمےداری عاٸدکی ہے اللہ تعالٰی نےنماز مسلمانو پرفرض کیاغیرمسلموں پرنہیں روزہ مسلمانوں پرفرض کیاغیرمسلموں پرنہیں زکوٰة مسلمانوپر فرض کیاغیرمسلموں پرنہیں حج مسلمانوں پرفرض کیا غیرمسلموں پرنہیں کیوں نکہ شریعت کامکلف صرف مسلمان ہیں غیرمسلم نہیں اگرہم اپنی ذمے داری کونہیں نبھاٸینگےتوکیااللہ تعالٰی ہم کوسزانہیں دے سکتا ہے دےسکناہے آپ ان کو مثال سے یوںسمجھٸے کہ آپ کےپاس دوغلام ہوں اورآپ ان میں سےایک کوکہ رہے ہوں کہ تم کوبازارجاناہے وہ نہیں گیا پھرآپ نے دوسرے دن کہا پھرتیسرےدن آپ نے کہا پھرنہیں گیا توکیاآپ اس غلام کوسزادینگےیانہیں .دینگے لیکن آپ اس غلام کو سزانہیں دینگے جسکوآپ نےبازارجانے کونہیں کہا.تواسی طرح اللہ تعالٰی نےشریعت کامکلف مسلمانوں کوبنایاہے غیرمسلموں کونہیں تواگرہم اپنی ذمہ داری کواچھی طرح انجام نہیں دینگے توکیا ہمارامالک ہم کوسزانہیں دےسکتاہے .دےسکتاہے .یہی وجہ ھیکہ اللہ تعالٰی نےہمارے اوپر ظالم بادشاھ کومسلط کیا ہےحدہث پاک میں آتاہےکہ رسول اللہ ﷺنےارشاد فرمایا [اَعٗمَالُکُمٗ وَعُمَّالُکُمٗ] ترجمہ تمہارے اعمال ہی تمہارے سربراں اور حکمراں ہونگے یعنی جیساعمل کروگے ویسے ہی تمہارے حاکم اور تمہارےپردھان منتری ہوں گے آج کل کےلوگ مسجدیں عمدہ عمدہ توتعمیرکاتے ہیں لیکن مسجدیں نمازیوں سے خالی ہوتی ہے،
.ظلم کی بھیڑ لگی تھی تیرا گھر ڈھانےمیں، تونےکیوں دیرلگادی ابابیل پہونچانے میں،
اب میں سمجھاکیوں دیر لگی ابابیل کوآنےمیں، مسجدیں خالی اورمسلماں پڑے ہیں میخانے میں،
Comments
Post a Comment