*بدنظری اور حسن پسندی کادھوکہ*


از خالد سیف اللہ موتیہاری

        
        بعض جاہل لوگ کہتے ہیں کہ ہم خوبصورت شکل کو دیکھ کر اللہ کی قدرت کا مشاہدہ کرتے ہیں۔ یہ محض دھوکہ ہے۔ اللہ نے کتنی جائز چیزیں ایسی بنائی ہیں جو
اسکی نشانی ہے۔ چنانچہ پھولوں کے رنگ دیکھیں۔اسکی خوشبو سونگھیں کہ کیسے دماغ کو معطر کرتی ہے۔ پھولوں اور اس کی شیرینی پر غور کریں ۔
زمین کی وسعتیں آسمان کی بلندی کو دیکھیں۔
غور کرنا ہے تو سورج چاند ستاروں کے حسن کو دیکھیں۔ خوبصورت پرندے۔پانی میں تیرتی مچھلیاں۔کیا یہ غور کرنے کےلئے کم ہیں؟ صرف خوبصورت چہرے دیکھنے کو ہی رہ گئےتھے۔ یہ سب عذر کرنا گناہ ہے۔
*حضرت مولانا اشرف علی تھانوی کے پاس ایک شخص آیا اور اس نے کہا کہ حضرت میں خوبصورت چہروں کو اس لئے دیکھتا ہوں کہ اس سے اللہ تعالیٰ کی صناعی اور قدرت ظاہر ہوتی ہے۔حضرت نے بڑی عبرت انگیز جواب دیا کہ تم جاؤ اور اپنی والدہ کی شرمگاہ کو دیکھو کہ کس طرح ایک چھوٹے سے سراخ سے تم کو پیدا کیا۔*
✧═══════•❁❀❁•═══════✧
_اللہ تعالیٰ ہم سب کو بدنظری اور برے خیالات سے بچائے۔_
_آمین ثم آمین،_


Comments