اسلام امن کا ضامن ہے
خالد سیف اللہ موتیہاری
اس دنیامیں مختلف ادیان ، عقائد اور مذاہب کے ماننے والے انسان ہیں، ان میں سب سے زیادہ دل کش ،سچا ، سائنٹفک اور اچھا مذہب دین اسلام ہے۔ اس کی مقبولیت کی وجہ یہ ہے کہ یہ محبت ،اخوت وشفقت کے خوشبودار پھولوں سے عالم انسانیت کو مہکانے کی صلاحیت اپنے اندر رکھنے والا واحد مذہب ہے۔ دراصل یہ اپنی اسی پیار و محبّت کی خصوصیت کی وجہ سے مقبول ہوکر عالم انسانیت میں پھیل سکا ہے نہ کہ کسی تلوار کی زور سے۔ ایک مفکر و پرستار اسلام ٹی،یو، ڈینیل غنیٹ بلجیم اسلام کے متعلق اپنے ذرین تاثرات کااظہار یوں کرتے ہیں کہ "اسلام کاشرف قبولیت حاصل کرنے سے پہلے مجھ میں بھی یہی غلط فہمی تھی کہ اسلام بہ زور شمشیر پھیلا ہے۔ لیکن جب میں نے خود اسلام کا بہ نظر غائر بغور مطالعہ کیا تو مجھے اسلام کے حقایق واضح ہوئے۔تومجھ پر اس کی سچائی عیاں ہوئی۔ میں نے اسے اپنی فلاح کے لئے اپنایا تو مجھے قلبی سکون واطمنان نصیب ہوا۔اللہ کا شکر ہے کہ میں اب مسلمان ہوں۔ مجھ پر یہ حقیقت یقین کی حد تک واضح ہو گئی ہے کہ اس دنیا میں امن وامان کی واحد ضمانت حضرت محمد ﷺ کا سچا دین ہے۔دین اسلام عالم انسانیت میں اخوت وہمدردی کا علمبردار مذہب ہے۔ ظہور اسلام سے پہلے یہ دنیاجہالت کی تاریکی میں ڈوبی ہوئی تھی۔ یہاں امن وامان ناپید تھا۔ ایک انسان دوسرے کے خون کا پیاساتھا، زنا، ظلم اور مکاری عام تھی، جہالت کایہ عالم تھا کہ ایک بھائی خود اپنے بھائی کی گردن کاٹ کر خوشیاں منایاکرتا۔ الغرض اس زمین پر انسانیت کا خون ہرسوہورہاتھا۔ جب اسلام کاپرچم بلند ہوا تو اس عالم میں انسانیت کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا۔
اسلام نے انسان کوآداب زندگی کادرس دیا کہ اس جہاں میں کس طرح زندگی گذارنی چاہئے ؟ اس کے حقوق کیاہیں؟ اس پر ایک مہمان، ہر پڑوسی، مسافر، مسکین، بیوا، یتیم، معزور ، ضعیف، خوابیدہ، راہ پرگامزن، ان سب کے کیاحقوق ہیں؟ بچوں پر والدین کے کیافرائض ہیں؟، والدین کاکیامقام ومرتبہ ہے؟ شفقت،محبت یگانگی، اتحاد واتفاق کی معاشرہ میں اہمیت کتنی ہے؟ حب الوطنی کا مفہوم ،ایثار وقربانی کے معنے صحیح اسلام نے دئے۔ حتی کہ جانوروں کے ساتھ انسان کا سلوک کیساہو؟ ان سب موضوعات کادرس اسلام میں ملتاہے۔ اسلام جہاں تک اس کے ماننے والوں کی بقاء وفروغ اور حقوق کو واضح کرتا ہے، وہیں باقی انسانوں کے ساتھ بھی روا سلوک ،ان کے حقوق کاپاس ولحاظ رکھنے کی بھی تلقین کرتا ہے۔
خود میرے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ طیبہ کے اندر یہودیوں کے حقوق کا پورا پورا خیال کیا کرتے تھے ،
اسلام نے ہمیشہ امن و امان قائم کرنے کا حکم دیا ہے اور امن کا سب سے زیادہ مستحق اہل ایمان کو قرار دیا ہے
ارشاد ربانی ہے !
فای الفریقین احق بالامن ان کنتم تعلمون، الذین آمنوا ولم یلبسوا ایمانہم بظلم اولئک لہم الامن وہم مہتدون (الانعام:۸۱،۸۲)
ترجمہ: ”دونوں فریقوں (مسلم اور غیرمسلم) میں امن کا کون زیادہ حقدار ہے؛ اگر تم جانتے ہو تو بتاؤ جو لوگ صاحب ایمان ہیں اور جنھوں نے اپنے ایمان کو ظلم وشرک کی ہرملاوٹ سے پاک رکھا ہے امن انہی لوگوں کے لئے ہے اور وہی حق پر بھی ہیں۔“
جس مذہب میں سراپا امن کا پیغام دیاگیا ہے لوگ اسکو غلط طریقے سے پیش کرکے دہشتگرد کا تمغہ دیئے ہوئے ہیں ؟
اور پوری دنیا سے اسلام کو ختم کرنے کیلئے باطل طاقتیں انتھک کوششیں کر رہی ہیں ، لیکن اسکے باوجود بھی ناکام ہیں ،
شاعر نے کیا ہی خوب کہا ہے کہ !
اسلام کی فطرت میں قدرت نے لچک دی ہے
اتنا ہی یہ اُبھرے گا جتنا کہ دباؤگے
Comments
Post a Comment