━━━━━━❰・❉ *نکاح* ❉・❱━━━━━━

از خالد سیف اللہ موتیہاری


جیساکہ آپ بخوبی واقف ہیں کہ نکاح پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کی سنت ہے، ہمارے نبی نے نکاح کو بڑی آسان بتایا تھا، اور زنا کو بہت مشکل قررا دیا تھا،
لیکن آج کے اس پرفتن دور میں نکاح بہت کٹھن اور زنا بہت سہل ہو گیا ہے۔
 اسکی وجہ یہ ھیکہ آج ہم فضول کے رسم و رواج کے زنجیر میں پھنس چکے ہیں،
ایک  عالمِ دین کے بارے میں لکھا ہے کہ انھوں نے ایک نوجوان کو جو مسجد میں پہلی صف کا نمازی تھا یہ پیشکش کی کہ بیٹا تم میری بیٹی سے شادی کرو گے؟ 
*نوجوان:*  حضرت میں تو کوئی کام وام نہیں کرتا کوئی خاص ذریعہ آمدنی بھی نہیں ہے۔
*بزرگ:*  بیٹا تم کھانا کھا کر سوتے ہو نا....؟
*نوجوان:*  جی اللہ کا شکر ہے۔
*بزرگ:*  میری بیٹی کو بھی کھانا کھلا سکتے ہو؟
*نوجوان:*  اتنا تو میں کر سکتا ہوں۔
*بزرگ:*  پھر اپنے والدین سے بات کرو کہ نکاح کی تیاری کریں۔
یوں اس بزرگ نے مسجد میں نکاح پڑھا کر اپنی بیٹی کو اس نوجوان کے ساتھ رخصت کر دیا.
اور نوجوان نے مسجد کے نمازیوں اور اپنے رشتے داروں کو بلا کر ولیمے کی دعوت کھلا دی۔
*قارئین کرام..!*  یہ ہے شادی یہ ہے نکاح اتنا سادہ اتنا آسان۔
نہ لمبا چوڑا خرچہ نہ فضول کی رسمیں،
لیکن آج ہم لوگوں نے فضول خرچی کرنا فضول کی رسمیں نبھانا فرض سمجھ لیا ہے،
توظاہر ہے کہ ان فضول رسموں کو انجام دینے کیلئے تقریباً پانچ چھ لاکھ روپیوں کی ضرورت پڑے گی، تو والدین کو ان پیسوں کو جمع کرنے میں کافی عرصہ لگ جاتا ہے۔ جب کہ انکے شہزادے اور شہزادیوں کی عمر 25.27.30. سال کو پہنچ جاتے ہیں،
اور وقت پر شادی بیاہ نہ کرنے پر وہ غلط چیزوں کی طرف مائل ہونے لگتے ہیں،
جب کہ حدیثِ پاک میں آتا ہے
اِنَّ النَّبِیَّ ﷺ قال:
یا علی ثلاث لا تؤخرھا الصلوٰة اذا اتت والجنازة اذا حضرت والايم اذا وجدت لها كفوًا،

حضورﷺ نے فرمایا: کہ اے علی تین چیزوں میں تاخیر نہ کرو، ایک تو نماز جب اس کا وقت آجائے اور دوسرا جنازہ جب تیار ہو جائے اور تیسرا بے نکاح لڑکے اور لڑکی کی شادی میں جب دونوں کا جوڑا مل جائے،

اور ایک دوسری حدیث میں آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: کہ
جس کی اولاد (لڑکا یا لڑکی) ہو اس کو چاہیے کہ اچھا نام رکھے اسکی تعلیم و تربیت کرے اور جب بالغ ہو جائے تو نکاح کردے بالغ ہو نے کے بعد اگر نکاح نہیں کیا اور وہ کسی گناہ میں مبتلا ہو گئے تو اس کا گناہ باپ پر ہوگا،
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جب اولاد بڑے ہوجائیں توان کے لیے کوئی مناسب سا رشتہ تلاش کرکے نکاح کردیں......!!!!!! 

اللہ ہم سب کو ان باتوں پر عمل کرنے والا بنائے اور فضول خرچی اور جاہلانہ رسم و رواج سے بچ نے کی توفیق عطاء فرمائے.........!!!!! 
(آمین ثم آمین)

Comments