*اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے*

_از خالد سیف اللہ موتیہاری_

یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ اسلام ایک بہت پیارا مذہب ہے۔ جب سے اللہ تعالیٰ نے اس کائنات  کا وجود بخشا تب سے اسلام ہے اور قیامت تک  اسلام باقی رہے گا ان شاءاللہ، اگرچہ اس کو مٹانے والے ہر زمانے میں رہے ہیں، لیکن تاریخ گواہ ہے کہ وہ سب مٹ گئے اور اسلام باقی ہے، کسی نے کیا ہی خوب کہا ہے! کہ اسلام وہ پودا ہے کہ جتنا کاٹو گے اتنا ہی ہرا ہوگا،
*ناظرین:* اسلام ہمشہ امن وصلح و آشتی کاپیغام دیتاہے، اسلام امن بھائی چارگی کا درس دیتاہے، اسلام برائی سے روکتا ہے اور بھلائی کاحکم دیتا ہے، اسلام جینے کا سلیقہ بتاتا ہے، اسلام اٹھنے، بیٹھنے، چلنے پھرنے کے آداب سکھلاتاہے، یہاں تک کے استنجاء کرنے کا بھی آداب بتلایا گیا۔ راستہ چلنے کےبھی آداب بیان کئے گئے ہیں۔ اسلام میں حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کا بھی بار بار تاکید کا حکم دیا گیا ہے،
 الغرض زندگی کے ہرموڑ پر اسلام رہنمائی کرتاہے،
*قارئین:* اس جہاں میں بہت سے مسائل ایسے ہیں جس کا حل دیگر مذاہب میں نہیں ملتا، تو اس کا حل اسلام میں ضرور ملتا ہے،
لیکن آج کے اس پرفتن دور میں دین اسلام کو بہت گھٹیا نگاہ سے دیکھا جارہا ہے، پوری دنیا کے اندر اسلام کو نیست و نابود کرنے کی شازشیں کی جارہی ہیں،
آج کہا جاتا ہے کہ اسلام دہشت گرد ہے،
میں اپنی اس تحریر کے ذریعے ان بھائیوں سے پوچھنا چاہتا ہوں جو کہتے ہیں کہ اسلام دہشت گرد مذہب ہے، اگر دین اسلام دہشت گرد ہے۔ توآقائے نامدار جناب محمد رسول اللہﷺ کے زمانے میں کیوں نہیں؟ خلفاء راشدین کے زمانے میں کیوں نہیں؟ خلافت بنی امیہ کے زمانے میں کیوں نہیں؟ مغلیہ سلطنت کے دور میں  دہشت گردی کیوں نہیں؟ جب کہ انکے پاس اس وقت بہت طاقت تھی،
 _نہیں؛_  اسلام امن والا مذہب ہے، اسلام تویہ کہتاہے کہ جنگ صلح سے بہتر ہے اگرچہ جھک کر ہو۔ اسلام کہتا ہے کہ کسی کو ناحق قتل نہ کرو کسی پرظلم زیادتی نہ کروں کسی کے املاک کو ہلاک نہ کرو،
جس دھرم میں اس طرح کا پیغام دیا جاتا ہو
وہ بھلا دہشت گرد کیسے ہوسکتا ہے؟ 
لیکن آج میڈیاکے ذریعے دنیا والوں کے سامنے اسلام کومجرم بنا کر پیش کیا جا رہا ہے، لوگوں کے دلوں میں نفرتیں پیدا کی جارہی ہیں،
اور بتایا جارہا ہے کہ اسلام دہشت گرد ہے،
خدارا آپ ان کی باتوں میں نہ آئیں، آپ کم سے کم ایک مرتبہ ضرو اسلام کا مطالعہ کریں، 
تب آپ کو بتاچلے گا کہ آخر اسلام  ہے کیا،
_اللہ ہم سب کو صحیح سمجھ اور عقل سلیم عطاءفرمائے آمین ثم آمین_

   ───────⊱◈◈◈⊰─────── 
   _*نور خدا ہے کفر کی حرکت پہ خندہ زن*_

_*پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا*

Comments