* قلم *


از خالد سیف اللہ موتیہاری

اللہ تعالیٰ نے اشیاء میں سب سے پہلے قلم کو  پیدا کیا 
 ترمذی شریف کی روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جب قلم کو پیدا کیا تو اسے حکم دیا کہ لکھ ڈالو ! قلم کہتا ہے اے اللہ میں کیا لکھوں اللہ نے کہا تقدیر لکھو ۔ پس اسی قلم سے وہ سب کچھ لکھا جو گزر چکی ہے اور جو آئندہ آنے والی ہے ،
اس قلم کی فضیلت کو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی ابتدائی آیتوں میں  نازل کی ہے ،
  (سورہ علق) اور جہاں اللہ نے بہت سی آیتوں کی قسم کھائی ہے وہیں پر یہ اعزاز اس قلم کو بھی حاصل ہے ،

 * آلہ تحریر *

قلم یہ ایک لکھنے کا بہترین آلہ ہے ، 
آج سے چودہ سو سال پہلے بھی اسکا استعمال ہوا اور آج بھی ہورہا ہے  اسی قلم کے ذریعے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کے بڑے بڑے بادشاہوں کو خطوط لکھا ،
اور یہی وہ قلم ہے جس نے قلم کار پیدا کئے جوقوم وملت کے عظیم سرمایہ ہوتے ہیں ،
قلم کار اگر اس کو صحیح استعمال کرے تو وہ معاشرے کی اچھی تربیت کر سکتا ہے ،
اس قلم کو خواب غفلت میں سوئے ہوئے لوگوں کو جھنجھوڑ نے کیلئے بھی استعمال کیاگیا ہے ،
جیسے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال نے اس قلم کے بل بوتے پر مسلم نوجوانوں کے اندر آزادی کی روح پھونک دی تھی ،
دنیا کے بڑےبڑےشاعر ، مولانا الطاف حسین حالی،
میر تقی میر ، احمد فراز ، پروین شاکر ،
 اسمٰعیل میرٹھی، میر انیس، اکبر الہ آبادی اور مرزا غالب ، ناول نگاروں، افسانہ نگاروں، اور ادیبوں ، نے قلم ہی کے بل بوتے پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ،

* قدیم وجدید اقسام *

وقت کےساتھ ساتھ قلم نے بھی کئی شکلیں اختیار کیں ،
 پنکھ ، سرکنڈا، پین، پنسل، بال پوائنٹ ۔ کمپیوٹر کا کی بورڈ اور موبائل فون کے بٹن ، 
قلم کی جدید ترین اشکال ہیں۔ اب زیادہ تر ، کی بورڈ کے ذریعے کمپوزنگ کی جاتی ہے ،

الغرض قلم کا استعمال ازل سے ہے اور تاقیامت رہے گا ،
اللہ ہم سب کو اسکا صحیح استعمال کرنے والا بنائے ،

Comments