دوست
ازخالدسیف اللہ موتیہاری
دوست اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطاء کردہ ایک حسین تحفہ ہے، اگر کسی کو اچھا دوست مل جائے تو اس کی دنیاہی سنور جاتی ہے، لفظِ دوست کو میں بچپن سے ہی سنتے آ رہا تھا لیکن اسکی حقیقت سے نا واقف تھا، اب میں اسکی حقیقت سے آشنا ہوا تومعلوم پڑا کہ دوست ہوتا کیا ہے،
قارئین کرام: ایک اچھا دوست وہ ہوتا ہے جو ماں کی طرح پیار کرتا ہے، باپ کی طرح ڈانٹتا یے، بہن کی طرح چھیڑتاہے، بھائی کیطرح ستاتا ہے، اور معشوقہ کی طرح پیار کرتا ہے، جب ہم اداس ہوتے ہیں تو ہمارے چہرے سے مسکان لاتا ہے، اورجب روتے ہیں تو ٹیشو پیپر بن کر ہمارے آنسوؤں کو پونچھتاہے، یار وہ ہوتا ہے جو ہماری خوبیوں خامیوں کوجان کر بھی ہمیں پسند کرتا ہے ہمارے خراب موڈ کو بھی ہنس کر برداشت کر لیتا ہے، اگر کبھی ہم مشکل میں پھنس جاتے ہیں تو ہمارے ساتھ سایہ بن کر کھڑا ہوجاتاہے،
قارئین کرام: ایسےہوتےہیں حقیقی ہم نوا،
آئےہم لوگ بھی اپنی زندگی میں ایسےہم نفس کو چنے جو ہم کو برائی سے روکے اور بھلائی کی طرف رغبت دلائے،
لیکن آج دیکھا یہ جاتا ہے کہ لوگ مال اور صورت کو دیکھ کر کسی کو رفیق بناتے ہیں، جولوگ ایسا کرتے ہیں وہ کان کھول کر سن لیں،
کہ صورت ہمیشہ فتنوں میں ڈالتی ہے اور سیرت ہمیشہ امن اور عزت و سربلندی پیدا کرتی ہے حضرت یوسف علیہ السلام سے زیادہ ہم اور آپ حسین نہیں ہیں، انکےحسن وجمال کی اللہ تعالیٰ نے تعریف کی ہے لیکن حضرت یوسف علیہ السلام جہاں جہاں مصیبتوں میں گرفتار ہوئے، صورت کی خوبصورتی نے انہیں گرفتار کرایا، اور جب سلطنت ملنے کا وقت آیا تو سیرت آگے بڑھی،
✧═══════•❁❀❁•═══════✧
اسلئے آئے ہم سب مل کر خدا سے دعا کریں کہ اے خدا ہمیں ایسا دوست عطاء فرما جو میرے نقص نکال کر مجھے اچھا بناسکے....!!
▂▂ ▃ ▄ ▅ ▆ ▇ █ █ ▇ ▆ ▅ ▄ ▃ ▂▂
*اے دوست تیری دوستی کو سلام*
*خدا کرئے ابد تک رہے تیرا نام*
*مداومت حاصل ہو تیرے کردار کو*
*فرط محبت سےتیرا ذکر ہو سرعام*
▂▂ ▃ ▄ ▅ ▆ ▇ █ █ ▇ ▆ ▅ ▄ ▃ ▂▂
Comments
Post a Comment